کراچی ( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رکن پارلیمنٹ سے خفیہ شادی کا الزام مسترد اور شریف فیملی سے اختلافات کی تردید کردی۔ ترجمان اسحاق ڈار نے کہا کہ خاتون ایم این اے سے شادی کا الزام بے بنیاد ہے۔
ترجمان وفاقی وزیر خزانہ نے پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے شریف خاندان کے خلاف گواہ بننے کی بات کو بھی لغور قرار دیا ترجمان نے وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اپنی اور خاندان کیلئے امریکی شہریت لینے کی کوشش کا الزام بھی مسترد کردیا۔