• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اسمبلی ضمنی انتخاب،پیپلزپارٹی کے جاوید حسین کامیاب

کراچی (نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 4 نگر میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جاوید حسین 6ہزار888ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ،اسلامی تحریک پاکستان کے محمد باقر حسین دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پولنگ صبح 8بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہی، 40پولنگ اسٹیشنوں سے پی پی امیدوار نے6888 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پی پی امیدوار کے مدمقابل اسلامی تحریک پاکستان کےامیدوار محمد باقر حسین 837ووٹوں سے ہار گئے ،انہوں نے 6ہزار 51ووٹ حاصل کئے۔ پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔یہ نشست ممبر قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین