چارسدہ (نمائندہ جنگ)سرکاری اسکول میں شادی کی ایک تقریب میں خواجہ سرائوں نے ڈھول کی تھاپ پروالہانہ رقص کیا اس دوران نشے میں دھت تماش بینوں کی فائرنگ سے17سالہ حافظ قرآن سمیت دو افراد جان بحق ہو گئے ۔ فائرنگ سے بھگڈر مچنے سے متعدد تماشبین زخمی بھی ہو گئے ۔
پولیس کو خواجہ سرائوں کے پروگرام کے حوالے سے پیشگی اطلاع دی گئی تھی اور واضح کیا گیا تھا کہ محفل موسیقی میں نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ دارپولیس ہو گی ۔ تھانہ بٹگرام کی حدود سوختہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول سوختہ میں امروز ولد جمروز نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں خواجہ سرائوں کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔
محفل موسیقی کی تقریب عروج پر پہنچی اور تما ش بینوں کی طرف سے خواجہ سرائوں پر نوٹوں کی بارش کی جا رہی تھی اس دوران شراب کے نشے میں دھت تماش بینوں نے فائرنگ شروع کی جس سے خافظ قرآن ماہد ولد یوسف اور محمد یاسین ولد قریش جاں بحق ہو گئے جبکہ بھگڈر مچنے سے متعدد تماش بین زخمی ہو گئے ۔