ملتان(نمائندگان)رحیم یارخان،ڈیرہ غازی خان اور جہانیاں میں حادثے،5افراد جاں بحق ہو گئے،دو سالہ عبدالہادی کو موٹرسائیکل، رمضان کو ٹریکٹر، ارشد کو ٹرک نےکچل دیا، انور کار سے ٹکرا گیا،تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے خانپور میں دو سالہ عبدالہادی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس سے عبدالہادی شدید زخمی ہوگیا جسے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکااور دم توڑگیا۔ڈیرہ غازی خان میں کوٹ ہیبت کا رہائشی رمضان ولد اللہ وسایا موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ ہسپتال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ افضل نےتھانہ سخی سرور میں رپورٹ کرائی کہ طارق نے ٹرک سے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے محمد ارشد موقع پر جاں بحق ہوا، سخی سرور میں موٹرسائیکل سوار روڈ پر گرنے سے جامپور کا مزدورجاں بحق ہو گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔جہانیاں میں بہاولپور روڈ پر اڈہ160 کے قریب موٹرسائیکل سوار بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گیا ۔جس سے موٹرسائیکل سوار محمد انورجاں بحق ہو گیا۔دوسرے حادثہ میں دو موٹرسائیکل بدھلہ روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے جس سے عارف،صدیق،ناصرعلی،شوکت،اور محمد اقبال شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔