• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی کراچی اور گلگت میں کامیابی پرآزاد کشمیرمیں بھی جشن

مظفرآباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کی کراچی اور گلگت میں کامیابی پر آزاد کشمیر میں بھی جشن اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں ،جیئے بھٹو جئے بلاول کے نعرے لگائے گئےپیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدار چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پارٹی رہنماوں اور کارکنان کی ساہیں سہیلی سرکار دربار پر حاضر ی ملک کی ترقی خوشالی اور استحکام کے لیئے دعا کی گئی ،اس موقع پر پیپلزپاٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے کراچی میں سیعد غنی اور گلگت میں جاوید حسن کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کے آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ،پانامہ چور اور گالم گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ،گلگت اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں ن لیگ نے دھاندلی کے زرعوام سے حق دہی چھینا تھا ،پانامہ لیک میں پھنسے حکمرانوں کو موقع نہیں ملا جس کی واجہ سے فری اینڈ فیئر الیکشن ہوے تو پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی ،ن لیگ نے 2016کے آز اد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی آج ثابت ہو گیا ،آج گلگت میں اور کراچی میں ان کو ڈاکہ مارنے کا موقع نہیں ملا تو عوام نے پیپلزپارٹی پر ہی اعتماد کیا ،نواز شریف نے ہمیشہ ڈاکہ مار کے الیکشن جیتے آج کراچی میں اس حلقہ سے پیپلزپارٹی جیتی جو کبھی جیت ہی نہیں سکی بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والوں کے حوش ٹھکانے آگے ،گلگت کے الیکشن میں نواز شریف اور اس کے گماشتوں نے لوگوں سے ان کا حق چھینا تھا ،لوگوں پر ظلم کرنے کی سزا گماشتے جودیشل اکیڈمی کے باہر دوپ پر رو رہے ہیں ،جے آئی ٹی میں اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اس کے گماشتے سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کریں گے ن لیگ والے جب بھی مشکل میں پھنستے تو شہید ذالفقار علی بھٹو کو یاد کر کے روتے اور عوام سے ہمداردیاں حاصل کرنے کے چکر میں لگ جاتے ،یہ نواز شریف کے گماشتے پیپلزپارٹی پر تو بڑی تنقید کرتے تھے آج کہتے ہیں محترمہ بینظیر کی شہادت سے سب سے زیادا نقصان ن لیگ کا ہوا ،،نواز شریف کو جب بھی اپنا اقتدار خطرے میں نظر آے تو ملک میں افراتفریٰ پیدا کرتے ،آج دنیا گلوبل ویلج بن چکی نواز شریف اس بار پاکستانی عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے ،آزادکشمیر میں حکمرانوں نے جو ظلم مچا رکھا ہے اک دن اس کا حساب ان کو بھی دینا پڑے گا ۔اس موقع پر ان کے ہمرا سابق وزیر بازل نقوی ،شوکت جاوید میر ،جہانگر مغل مجاز شاہ ،،راجہ بشارت ،لطیف قریشی ،عدنان عوان ،اویس عوان ،سعید عوان ،شانہواز فارقی ،سردار دانش،ودیگر بھی ہمرا تھے ۔
تازہ ترین