ڈڈیال(نمائندہ جنگ)پی پی پی برطانیہ کے راہنما محمود صابری نے کہا ہےکہ کراچی اور گلگت میں پی پی کی کامیابیوں کا ایک نئے عزم سے سب سے بڑی جماعت بننے کا پھر سے آغاز ہے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےمحمود صابری نے کہاکہ پاکستان میں آمدہ انتخابات میں جمہوریت پسندوں اور امریت کے پجاریوں کے درمیان معرکہ ہوگا عوام جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دینے والوں کا ایک بار پھر انتخاب کرئے گی محمود صابری نے اس موقع پر کہاکہ پی پی پی کے مرکزی نائب صدر اور کوارڈنیشن کمیٹی کے ممبر سابق وزیر حکومت محمد افسرشاہد کے دورہ برطانیہ کے دورراس نتائج برآمد ہوں گے پی پی کی برطانیہ میں میرٹ پر تنظیم سازی سے برطانیہ سمیت پورے یورپ میں پی پی بڑی قوت بن کر ابھرے گی انہوںنے کہاکہ افسرشاہد نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں رواداری ، بھائی چارے اور میرٹ کو رواج دیا جبکہ موجودہ حکومت میرٹ کا قتل عام کررہی ہے ڈڈیال میں اساتذہ کے انتقامی تبادلہ جات کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔