کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے رہنما خواج محمد خان نے بیان میں صوبے میں بد امنی کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے تحت ایک بار پھر حالات خراب کئے جا رہے ہیں انہوں نے چمن میں بھی امن و امان کی ناگفتہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی قلعہ ساجد مہمند کی دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاکت پر اظہار افسوس کیا انہوں نے کہا کہ چمن شہر کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جب قانون کے رکھوالے محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایماندار اور فرض شناس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے انہوں نے ایس ایس پی ساجد مہمند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔