• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،مکان کی چھت گرنے سے خاندان کے 7افراد زخمی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد زخمی ہو گئے ،جنہیں ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، 3بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امدا د دی جارہی ہے، نوشہرہ روڈ پر واقع صغیر احمد نامی شخص کے اہلخانہ گھر میں سورہے تھے کہ صبح سحری کے وقت اچانک چھت نیچے آگری جس سے گھر میں سوئے بچے اور خواتین سمیت7افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں ریسکیو کرنے کیلئے ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امدا د دی جارہی ہے ان میں عائشہ ، شمائلہ ، اسد ، رمشہ وغیرہ شامل ہیں، ریسکیوذرائع کے مطابق چھت دیواریں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گری۔
تازہ ترین