اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کا وقت گیا، جمہوریت مضبوط ہوتے،حکمرانوں کو جیل جاتے دیکھ رہا ہوں،احتساب سے جمہوری نظام مضبوط،معاملات شفاف ہوںگے،بیس کروڑ عوام کی خاطر چند لوگ جیل چلے جائیں تو فرق نہیں پڑیگا۔اگر فیصلہ حکمرانوں کے خلاف آئے تو قیامت نہیں آئے گی۔
ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہاں پر ہر کوئی خواہشات کے گھوڑے پر سوار ہے ہمیں خوشی ہے کہ عدالت نے تمام چیزوں کا احاطہ کیا ے اور نوٹس لے رہی ہے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ حکومت سرکاری وسائل اور دبائو استعمال کرتی ہے اور اداروں اور عدالتوں پر دبائو ڈال رہی تاکہ اپنی مرضی کے فیصلہ حاصل کر سکے اس پر ان کو ناکامی ہوئی ہے۔