• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، شاہ محمود قریشی

Nawaz Sharif Should Resign Immediately Shah Mehmood

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نواز شریف اخلاقی ، قانونی جواز کھو چکے ہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے پانامالیکس سے متعلق جامع اور مفصل رپورٹ دی ہے، ہمیں اطمینان ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے تحریک انصاف کے موقف کی تائید کی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے نمائندہ وفد نے آج خورشید شاہ سے ملاقات کی ہے،جے آئی ٹی رپورٹ پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی رائےیکساں ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج صبح فاروق ستار سے بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے،انہوں نے جواب دیا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کےبعد بتائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا اور مشاورت کی جائےگی۔

 

تازہ ترین