چمن میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی میت آبائی شہر پشاور پہنچادی گئی ہے،دھماکے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیاگیا ہے ،تحقیقات جاری ہیں ۔
چمن میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی میت بذریعہ ایمبولینس پشاور پہنچا دی گئی ۔
خود کش دھماکے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیاگیا ہے،پولیس کے مطابق تفتیشی ادارے کرائم سین کی جگہ سے معلومات جمع کر رہے ہیں ، جس کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔
حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے حاصل کر لئےگئے ہیں ۔
بوغرا روڈ لیویز ہیڈ کواٹر عیدگاہ چوک ہر قسم کی آمدورفت کےلئے بند ہے جبکہ آل پارٹیز تاجر اتحاد کی اپیل پر شہر میں سوگ ہے ۔