ساہیوال (نمائندہ جنگ) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے خلاف4مقدمات کے چا لان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیے گئے ۔ سپیشل جج انسداد دہشتگردی عدالت ساہیوال نے مقدمات کی سماعت کے لئے 15جو لائی کو بانی متحدہ الطاف حسین کو گرفتار کر کے پیش کر نے کا حکم دے دیا ۔ تھانہ قبولہ ،تھانہ کلیانہ ،تھانہ سٹی عارف والا اور تھانہ صدر پاکپتن میں الطاف حسین کے خلاف 15جو لائی اور 22جو لائی 2015کو ملک کے خلاف بغاوت ،فوج اور حساس اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزامات میں دہشتگردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے تھے جن میں عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دے کر گرفتاری کا حکم دیا تھا ۔چو نکہ الطاف حسین لندن میں قیام پذیر ہیں اس لیے پو لیس نے ضابطہ فوجداری کے تحت چالان عدالت میں پیش کر دیے اب عدالت الطاف حسین کی گرفتاری کے لئے مزید کاروائی کرے گی۔