کراچی (اسٹاف رپورٹر) فرانس اور ہانگ کانگ کے اسکواش سریز کے لئے منگل کی صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔ بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہدیداروں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اسکواش سیریز کیلئے باقی تین غیر ملکی کھلاڑی بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
پاکستان اور ورلڈ 5 کھلاڑیوں کے درمیان دو روزہ سیریز بدھ سے مصحف علی میر اسکواش کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں فرانس، ہانگ کانگ، مصر، امریکہ اور انگلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں۔