• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان،بہاولپور،جامپور میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری

بہاولپور،رحیم یار خان،جام پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر، نامہ نگار،) رحیم یار خان،بہاولپور،جامپور میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری ہے تفصیل کے مطابق انجمن پٹواریان/ گرداوران ضلع بہاولپور کے صدر ارشاد احمد ملک،جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے گزشتہ روز تحصیل آفس میں ضلع بھر کے پٹورایان،گرداوران کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبری ریٹائرمنٹ پٹواریوں کا معاشی استحصال منظور نہیں، وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے پٹواریان کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی منظور شدہ سمری پر فنانس ڈیپارنمنٹ کی جانب سے مکمل عمل درآمد تک احتجاج جاری رہیگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن پٹواریان/گرداوران ضلع بہاولپور کے صدر ارشاد احمد ملک نے کہا کہ صوبائی صدر چوہدری عبدالمجید جٹ انجمن پٹوارایان مال و اشتمال و چولستان کی کال پر پنجاب بھر میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے مگر سانحہ احمد پور شرقیہ کے پیش نظر بہاولپور ضلع میں احتجاج کو موخر رکھا گیا،انہوں نے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان و گرداوران کے حکم پر ضلع بھر کے تحصیل صدور کو 10جولائی سے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کا احکامات جاری کر دئیے گئے ہیںرحیم یارخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق انجمن پٹواریاں کا مطالبات کے حق میں مسلسل احتجاج جاری، اے ڈی سی جی کے آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ میں مطالبات کی منظوری پر عمل درآمد نہ ہونے پر نعرہ بازی، دور دراز سے آئے سائلین کو مشکلات کا سامنا، ہڑتالی کیمپ میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان جام اللہ بچایا، ضلعی جنرل سیکرٹری خالدمحمود، تحصیل صدر چوہدری سعیدالرشید محمدامجدشکیل، مولوی محمداسلم سمیت دیگر عہدیدارو ں نے شرکت کی۔جام پور میں محکمہ مال اور اشتمال اراضی کے پٹواریوں، گرداوروں کی ہڑتال 13ویں روز میں داخل ہو گئی، سیاہ پٹیوں کے ساتھ احتجاجی ریلی اور دفتر اسٹنٹ کمشنر جام پور میں دھرنادیا گیا، ایپکا، عرضی نویسوں، وثیقہ نویسوں، وکلا اور کسان کٹھ کی بھی دھرنے اور ریلی میں شرکت کی ریلی کی قیادت ضلعی صدر بشیر احمد مزاری، صدر جام پور عبدالجبار ھاشمی اور جنرل سیکریٹری ملک غلام نبی نے کی ریلی اور دھرنےمیں عبدالروف لُنڈ ا، بشیر احمد مزاری، ملک غلام نبی، عتیق الر حمان، مجیب درانی، شاھد نواز رند، گرداور سعید احمد قریشی، محمد اسلم منوں، انتظار انجم اور صدر عبدالجبار ھاشمی نے خطاب کیا۔
تازہ ترین