• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران چوہدری نثار کومتبادل وزیراعظم کے طورپرقبول کرلیں:موسیٰ سعید

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنی غیرجانبدانہ رپورٹ پیش کرکے پاکستان کی تاریخ میں امرہوگئی ہے۔ قوم کے ان ہیروز کوعوام ہمیشہ یادرکھیں گے۔ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی شہیدبھٹوکے مرکزی رہنماموسیٰ سعیدنے کارکنوں کے ایک اجلاس میں کیاجس کی صدارت ضلعی صدرجناب دین محمدرحمانی کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کی پیش کردہ رپورٹ میں جونقاط واضح کئے گئے ہیں ان پرفوری عمل درآمد کرایاجائے ، پیپلزپارٹی شہیدبھٹو کے رہنمانے توقع ظاہر کی کہ خود وزیراعظم نوازشریف اوران کی فیملی اورمسلم لیگ کے حکمران گروپوں کے اپنے مفاد میں ہوگا کہ وہ وزیرداخلہ چوہدری نثار احمدکومتبادل وزیراعظم کے طورپرقبول کرلیں۔اجلاس میں فیصل سعیدنے کہاکہ پاکستان میں گماشتہ حکمرانی کی جگہ خودمختار عوامی حکمرانی کانظام لایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف عمران خان کاسپریم کورٹ میں قانونی لڑائی لڑنے کافیصلہ درست ثابت ہو ا۔
تازہ ترین