• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان:شیعہ عالم دین مولانا حافظ احمد رضا نجفی انتقال کر گئے ،قل خوانی کل ہوگی

ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )شیعہ عالم دین جامعہ مصباح العلوم کے مدرس مولانا حافظ احمد رضا نجفی ملتان میں انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کی اقتدا میں امام بار گاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں علامہ اختر حسین نسیم, قاضی شبیر علوی, سید اسد عباس شاہ, علامہ کاشف ظہور نقوی, علامہ اقتدار نقوی, علامہ مجاہد عباس گردیزی, بشارت قریشی, مولانا سید تقی گردیزی, مولانا قاضی نادر علوی, سید محمد شاہ, قیصر عباس دادوآنہ, ناظم یونین کونسل اسلم ہمایوں, نائب ناظم ندیم سپل, مولانا سلیم محمدی, مولانا غلام شبیر حیدری مولانا ثقلین روحانی, کامران حیدر ,انیس نقوی, ناصر رضا چاون, سید تنویر الکاظم ,مولانا غلام مصطفیٰ ,مذین عباس چاون, حسنین بخاری ,آصف گردیزی, برکت نوناری, حاجی اعظم پہلوان حیدر زمان ,ذیشان حیدر ,سیداقبال مہدی, خادم بخاری اورسید الطاف حسین شاہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،شیعہ علما کونسل ملتان کے ڈویژنل صدر سید محمد شاہ نے کہا ہے کہ مولانا احمد رضا نجفی نے ساری زندگی دین اسلام کی خدمت اور اتحاد و وحدت کے لیئے کام کیا ، مرحوم عراقی شہر نجف اشرف سے فارغ التحصیل تھے، بیوہ پانچ بیٹیاں اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں،مرحوم کی قل خوانی کل جمعرات کو صبح آٹھ بجے ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین