سرگودھا(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا ڈویژن کے تمام دریاؤں اور نہروں میں 15 اکتوبر تک تیراکی ‘ کشتی رانی پر پابندی لگاتے ہوئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔فیصلہ دریاؤں ‘ ندی نالوں میں بارشوں کی وجہ سے طغیانی کے پیش نظر کیا گیا تاکہ جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکے۔