گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گھوڑے شاہ کے علاقہ محلہ سلطان پورہ کی رہائشی 55سالہ مختاراں بی بی نے اپنا گھر نعمان اور اس کی بیوی شبانہ کو ماہانہ 5ہزار کرائے پر دے رکھا تھا جس سے گزشتہ روز مختاراں بی بی نے جب کرایہ مانگا تو نعمان اور اس کی بیوی نےدھکا دیکر معمر خاتون کو نیچے پھینک دیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور کےہسپتال ریفر کر دیا گیا۔