• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمئرلیگ فٹ بال کی آمدنی میں 3ارب 60کروڑ پاؤنڈ کا اضافہ

Rs 6 Billion Pounds Increases In Premier League Football Income

انگلش پروفیشنل فٹ بال پریمیئر لیگ کی آمدنی میں 3ارب 60کروڑ پاؤنڈ کاریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی آڈٹ کمپنی’’ ڈیلوئٹ‘‘ کے معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق 2015-16کے سیزن کے دوران بوئوینٹ یوئیفاٹی وی کی آمدنی میں اضافے کے باعث پریمیئر لیگ کے کلبس کی آمدن 9فیصد اضافے سے ریکارڈ 3ارب 60کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

آڈٹ فرم کا کہنا ہے کہ براڈکاسٹ سےایک ارب90کروڑ پاؤنڈ حاصل ہوئے جو ٹاپ کلبس کی آمدنی کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس ہونے والےڈومیسٹک ٹی وی معاہدے سے آمدنی میں لگا تاراضافہ ہورہا ہے اورمسلسل تیسرے سیزن میں کلبس کا ملاکر منافع 50کروڑ پاؤنڈ سے تجاوز کرگیا ہے لیکن تنخواہیں 12فیصد اضافے سے 2ارب 30کروڑ بڑھ گئی ہیں۔

سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پرانے براڈ کاسٹ معاہدے میں بھی پریمئر لیگ نے آمدنی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

تازہ ترین