وزیر اعظم سے استعفے پر اپوزیشن جماعتوں کے رابطے جاری ہیں، اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شا ہ محمود قریشی نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارسے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر ہم سے متفق ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور مسلم لیگ ن کو فیصلہ کرنا ہے کہ قائد ایوان کون ہونا چاہیے۔