• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، خواتین کے تنازعہ پر 20سالہ نوجوان قتل

صوابی( نمائندہ جنگ)صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں خواتین کے تنازعہ پر ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ فدا محمد ڈھوک چھوٹا لاہور نے تھانہ چھوٹا لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے 20سالہ بیٹے حامد علی کو مبینہ طور پر شیر حیدر نے اپنے بیٹے مقصود کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل خواتین کا تنازعہ بیان کی جاتی ہے۔ چھوٹا لاہور پولیس نے باپ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین