اسلام آباد (اے پی پی) نئے پاک سیکرٹریٹ (کوہسار بلاک) کو آپریشنل کرنے سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو ڈی نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوہسار بلاک کو آپریشنل کرنے سے متعلق بقایا کام رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ ہر محکمے اور وزارت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاتر کی جگہ الاٹ کی جائے گی۔ اس کے نتیجہ میں مختلف سرکاری وزارتیں اور محکمے ایک ہی چھت کے نیچے آنے سے لوگوں کو سہولت ہو گی۔