چمن(نمائندہ جنگ) چمن کے بوغرا روڈپر خود کش حملے کا ایک زخمی شہید ہو گیا پولیس حکام کے مطابق غلام نبی عرف محمدی ادرکزئی پیر کو چمن کے بوغرا روڈ پر ایس ایس پی کی گاڑی پر خودکش حملےمیں شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لئے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جوبدھ کی شام کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئٹہ ٹراما سینٹر میں شہید ہو گئےمیت بدھ کی رات چمن منتقل کر دی گئی، شہید کو آج آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔