• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، محمود اچکزئی

Will Not Leave The Democracy Mahmood Achakzai

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ جتنانقصان اٹھانا پڑے جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،نوازشریف کےساتھ ہمارا اتحاد جمہوریت کےلئےہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کرپشن کی آڑ میں کسی ایک کو نشانہ بنانا سیاسی کارروائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی اگرکرپشن کاخاتمہ چاہتی ہےتو اچھی بات ہے،پشتونخواہ میپ کسی کو بھی جمہوریت کی بساط لپیٹنےنہیں دے گی۔

محموداچکزئی نے کہا کہ ملک میں ماضی میں پارلیمنٹ پرحملہ کیاگیا،دھرنےدیےگئے،12مئی کو کراچی میں قتل و غارت کی تحقیقات ابھی تک نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں نواز شریف سےکوئی اورمقبول و معروف رہنما نہیں ہے،ملک معمولی غلطی کا بھی متحمل نہیں ہوسکتا۔

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلاجواز دھرنے دیے گئے،ماضی میں لوگوں نے پارلیمنٹ کی دیواریں توڑ کروہاں خیمے لگائے، ہم نےجمہوریت پرکسی سے سمجھوتا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی ہو تو پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

 

تازہ ترین