• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف وزارت عظمیٰ پر رہنے کا جواز کھوچکے،خورشید شاہ

Nawaz Sharif Loses The Privilege Of Staying At The Prime Ministers Office Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ پر رہنے کا جواز کھوچکے ہیں، فوری مستعفی ہوں لیکن ن لیگ اپنی حکومت کی مدت ضرور پوری کرے ، نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم نامزد کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکمران عدالتوں سے محاذ آرائی چاہتے ہیں لیکن یہ نوے کی دہائی نہیں، وقت بدل چکا ہے، پیپلز پارٹی اداروں کےساتھ کھڑی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ماضی میں تمام اداروں سے تصادم کی پالیسی اختیار کی، 2014 میں بھی ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگا، جب سے جے آئی ٹی بنی ہے تب سے پیپلز پارٹی نے جے آئی ٹی پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا،ہماری خواہش تھی کے جے آئی ٹی آزادانہ طور پر اپنا کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھا جاتا ہے قطری کیا ہے،کہتے ہیں معلوم نہیں، نوازشریف سےپوچھاجاتاہےتوکہتےہیں حسن اورحسین نوازسےپوچھیں، وزیراعظم کا ورک ویزاپوری قوم کے لیے شرم کی بات ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آپ کس کس سےمحاذ آرائی کریں گے، آپ سیاسی جماعتوں سے محاذ آرائی نہیں کرسکتے، عدلیہ کے ساتھ ماضی میں بھی آپ نے محاذ آرائی کی ہے، آپ نےپاکستان کے اداروں کو بدنام کیا جس سے ریاست کونقصان پہنچا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ آج حکمران بڑی بڑی بھڑکیں مار رہے ہیں، حکمرانوں نے4 سال میں ملک کےلیےکوئی قابل ذکرکام نہیں کیا، جب موجودہ حکمران جائیں گےتولوگوں کوان کی حقیقت پتاچلےگی۔

تازہ ترین