تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے، عدالتی فیصلے کا انتظار ہے، اس کے بعد استعفا نہ دیا تو پتا چل جائے گا کہ کیا ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وزیراعظم سے استعفا مانگ رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کل صبح قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کا اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ۔