گجرات(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب اور یونیسف کے تعاون سے پروگرام کے تحت سے تحصیل گجرات کی آٹھ یونین کونسلوں کے 100دیہات میں ویلج کمیٹیوں کے ذریعے آگاہی پروگرام کے تحت 652گھرانوں میں اپنی مدد آپ کے تحت ٹائلٹ تعمیر کئے گئے ہیں، 142مستحق گھرانوں میں ٹائلٹ کی تعمیر کیلئے تعمیراتی سامان بلا معاوضہ فراہم کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک نے تقریب کے دوران ویلج کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا۔