راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و مئیر راولپنڈی سردار محمد نسیم خان نے ایم ڈی آر ڈبلیو ایم سی کوہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران شہر میں صفائی کیلئے ورکرز کی اضافی نفری تعینات کر کے مختلف شفٹوں میں فرائض تفویض کئے جائیں یہ ورکرز بارشوں کے دوران چوک ہونیوالے نالوں، نالیوں کو فوری طور پر کھولتے جائیں تاکہ شہر میں نکاسی کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو، دریں اثنا میئر کی خصوصی ہدایت کے بعد عملے نے جاوید کالونی، خیابان سرسید، آریہ محلہ، ڈھوک رتہ، ڈھوک نجو، صادق آباد سمیت شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کرکے نالوں میں نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں جہاں رکاوٹیں پائی گئیں وہاں فوری طور پر صفائی کردی گئی۔