سرگودھا(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا رانا زاہد اقبال اورسول جج بلا ل منیر وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا۔بارکوں میں نو عمر و خواتین اسیران سے مسائل معلوم کئے اور مقدمات بارے معلومات حاصل کیں۔ غلہ گودام اورہسپتا ل کابھی معائنہ کیا۔صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا۔انہوں نےمعمولی مقدمات میں ملوث10 اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پرمیاں زاہد محمود ، چوہدری مظہر اقبال اور علی امیر شاہ بھی موجودتھے۔