• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامرجان کا جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کی تلافی کسی صورت ممکن نہیں ،حادثے کے شکار خاندانوں کےدکھ میں برابر شریک ہیں ،زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،یوسف پورہ میں شدید بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 50سالہ ریحانہ کوثر 14سالہ عبداللہ اور 10سالہ مہک افسوس ناک واقع میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 11سالہ سمیع اور 18سالہ کومل زخمی ہوئے تھے۔
تازہ ترین