ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے دوسہولت کار گرفتار کر لیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی خان میں گرفتار ہونے والے گینگ میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔برآمد کیے گئے اسلحے میں خود کار ہتھیار بھی شامل ہیں۔
اسلحہ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دہشت گردکارروائیوں کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔
آئی ایس پی آر ذرائع نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی سرنگیں اور وردیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔