کراچی (جنگ نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا خصوصی انٹرویو ہفتے کو”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں دکھایا جائے گا۔ گفتگو کے دوران جماعت اسلامی کے امیر سے جن موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”پانامہ کیس میں جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی تقلید کی یا پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی ، خیبر پختونخوا میں احتساب کے نام پر مذاق ،لیکن جماعت اسلامی کیا کہتی ہے، جماعت اسلامی کی طرف سے ایک اور جے آئی ٹی کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے، کیاشیرپاؤ گروپ پر کرپشن کے الزامات لگا کر عمران خان نے غلطی کی، بینک آف خیبر سے متعلق پرویز خٹک نے اپنا فرض کیسے پورا نہیں کیا اور آئی جے آئی میں آئی ایس آئی سے صرف نواز شریف نے رقم لی یا جماعت اسلامی بھی حصہ دار رہی؟“ شامل ہیں۔ تلخ و شیریں سوال و جواب پر مشتمل خصوصی گفتگو ناظرین سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔