• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی اب کس حیثیت سے کام کررہی ہے، رپورٹ میں اضافہ تسلیم نہیں کریں گے، مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی )اب کس حیثیت میں کام کررہی ہے ‘ رپورٹ میں اضافہ تسلیم نہیں کریں گے۔

جمعہ کو اپنے بیان میںمریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی کا وجود 10جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کردینے کے بعد فوراًختم ہو گیا،کام جاری رکھنا سپریم کورٹ کی توہین ہے ‘سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 7 دن میں دفتر سمیٹنے کی اجازت دی تھی لیکن اس کے باوجود جے آئی ٹی کے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل اب بھی اجلاس ہورہے ہیں،اب بھی بیرونی ایجنسیوں سے اور اداروں سے ٹیلی فونک رابطے کیے جا رہے ہیں اور ریمائنڈر بھیجے جا رہے ہیں، جے آئی ٹی کی اس وقت کی کارروائیاں سپریم کورٹ کی ہدایات کے منا فی ہے، ہم واضح کر رہے ہیں کہ 10جولائی کے بعد ہم والیوم 10میں کسی کاغذ کا اضافہ تسلیم نہیں کریں گے‘انہوں نے کہا کہ مختلف ذرائع سے منظر عام پر آنے والی یہ خبریں انتہائی افسوس ناک اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے منافی ہیں کہ پاناما جے آئی ٹی اب بھی اپنی با ضابطہ کارروائیوں میں مصروف ہے‘۔

تازہ ترین