شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )قصبہ مانانوالہ کے محلہ ندیم آباد میں شادی شدہ لڑکی (س)کو مبینہ طور پر سابقہ آشنا نے اس وقت اغوا کرلیا،جب اس کی ساس سمیت تمام اہلخانہ رشتے دار کی فوتیگی پر شرقپور شریف گئے ہوئے تھے ۔مغویہ کی ساس نےتھانہ مانانوالہ میں مقدمہ درج کروانے کےلئے درخواست دی توپولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا جس کے بعد ساس پروین بی بی نے سیشن کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔