• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، فضل الرحمان

There Was No Scandal Of Corruption In Four Years Fazlur Rahman

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی توقع رکھتےہیں تحریک انصاف کی نہیں، پاناما کا کرپشن سے تعلق نہیں ، یہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے ا ستعمال ہورہا ہے ۔گزشتہ چار سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں جمہوریت مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا نے ہاتھ ملالیے ہیں اور ان کا ہدف چین اور پاکستان ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کشمکش سے کسی اور کو کھیلنےکا موقع ملے گا، سیاستدانوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کوکسی قیمت پر فریق نہیں بنانا چاہیے، فوج اور قوم کو ایک پیج پر رہنا چاہیے، فوجیں قوم کی پشت پناہی سے لڑتی ہیں ۔

جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو حکومت میں ہوتا ہے اسی کو ہدف بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب اور یوسف رضا گیلانی پر ان کے دور میں کیس ہوئے ، آج سب ختم ہوگیا۔

 

تازہ ترین