• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ملتان ،بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں

ملتان(آئی این پی)وزیراعظم کے استعفیٰ کیلئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کی ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا ، پیپلزپارٹی نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے جبکہ تحریک انصاف یوتھ ونگ نے بھی وزیراعظم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،پیپلزپارٹی نے ملتان میں کچہری چوک پرریلی نکالی اور احتجاجی دھرنا دیا ، ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئرنائب صدر خواجہ رضوان عالم،سابق ایم پی اے ڈاکٹرجاویدصدیقی نے کی ۔مظاہرین کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہوں،پاناما لیکس شریف خاندان کی اصلیت سامنے لے آئی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کے پاس اب عوامی عہدے پر رہنے کوئی جوازنہیں ہے۔

تازہ ترین