صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوابی پولیس نے سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 120مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن میں ضلعی ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،سی ٹی ڈی سکواڈ ،ایلیٹ فورس ،کیو آر ایف ،لیڈی کانسٹیبلز ،کھوجی کتوں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ باجا ،بام خیل ،گاڑ ،مینارہ و دیگر حساس علاقوں میں آپریشن کے دوران 120مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان سے مختلف بور کا اسلحہ بھی برآمد کیا۔ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔