گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ نے دو لاکھ سے زائد پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو 5فیصد رعایت کیساتھ30ستمبر تک ٹیکس جمع کروانے کی رعایت دینے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں بتایاجاتا ہے کہ گوجرانوالہ میں کم و بیش دو لاکھ یونٹس ہیں جنہیں پراپرٹی ٹیکس لگایاجاتا ہے جن میں فیکٹریاں ، گودام اور گھر بھی موجود ہیں۔