شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے کارکنوں کے کنونشن کے موقع پر سابق ضلعی صدر چودھری کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں کارکنوں کے وفد نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں ضلع شیخوپورہ کی تنظیمی صورتحال اور رکنیت سازی اور بلدیاتی اداروں میں تحریک انصاف کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔