شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے ) مسلم لیگ ن سٹی شیخوپورہ کے کارکنان اور بلدیہ شیخوپورہ کے لیگی کونسلروں کا مشترکہ اجلاس بلدیہ ہال میں منعقد ہو ا جس کی صدارت چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف نے کی، وائس چیئرمین بلدیہ چودھری احسان مجید گجر، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ کاشف عارف،سٹی صدر طیاب راشد سندھو، جنرل سیکرٹری میاں منور اقبال،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال، حاجی یعقوب بگا، احمد خورشید،میاں ذیشان پرویز،میاں اعجاز احمد، رائے عادل زبیر،ممبران میونسپل کمیٹی چودھری یاسر اقبال گجر، ملک محمود طاہر سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔