وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پوری قوم وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔
وہ پاناما کیس کی سماعت سے قبل اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں۔
اس سے قبل گزشتہ روزعمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین عدالتوں سے مفرور شخص دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور عمران خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے، جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی تو آپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔