اسلام آباد (نیوز ایجنسیز)مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبدالگواد پاکستان کے ساتھ اسکواش سیریز کھیلنے کے بعد پیر کی صبح وطن واپس روانہ ہوگئے ۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبدالگواد پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل اسکواش سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔گزشتہ روز پاکستان کے فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر 2 کریم عبدالگواد کو شکست دی تھی۔ کریم عبدالگواد میچ کے بعد پیر کو وطن واپس چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل اسکواش سیریز کھیلنے کے لئے آئے ہوئے دیگر مصری کھلاڑی بھی پیر کی رات کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔