• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقاریر،الطاف حسین کے پھر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Todays Print

 اسلام آباد(صباح نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمہ کے مزید گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کر دیے ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرسے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایک بار پھر اشتہاری ملزم بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور مقدمے کے مزید گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیے، کیس کی مزید سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ بانی ایم کیو ایم کو پانچ مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین