• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چترال ،سیا حوں کی جیپ دریا میں جا گری ،7لاپتا، 7کو بچا لیا گیا

چترال (نمائندہ جنگ)چترال  شہر کے چیو پل کے قریب جیپ دریا  میں جا گری7افراد لاپتہ اور 7زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادکے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔بد قسمت گاڑی نمبر اے جے کے 1373چودہ مسافروں کو لے کر ارکاری ویلی سے چترال کیلئے روانہ ہوئی تھی جو چیو پل کے قریب  ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارےحفاظتی جنگلوں کو توڑتے ہوئے دریائے چترال میں جا گری  ۔

کچھ دیر بعد بعض مسافر پانی میں ڈوبی ہوئی گاڑ ی کے اوپر  آگئے جن کو راہ چلتے مسافروں نے رسیوں کی مدد سے دریا سے باہر نکالا،  ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسف زئی، کرنل نظام الد ین شاہ  کمانڈنٹ چترال سکائوٹس  ،ڈی پی او چترال  ہزاروں عوام کے ساتھ موقع پر پہنچے۔چترال سکائوٹس کی کرین کی مدد سے مذکورہ گاڑی کو دریا  سے باہر نکالاتو اس سے خاتون سمیت3افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔جب کہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ائیر پورٹ روڈ کےپانچ سو گز کے اس ٹکڑے پر اب تک آٹھ سے دس گاڑیوں کے حادثات رونماہو چکے ہیں اور درجنوں افراد لقمہ اجل  بن چکے ہیں۔  چترال شہر کے انٹرنل روڈز کی کشادگی کے ٹنڈرز ہونے کے باوجود اس روڈ کو  مذید تنگ کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر مشتعل  عوام نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو روک کر ان  ناقص تعمیر پر انکوائری  کا مطابہ کیا اور کہا کہ ٹھیکہ دار مذکور نے عرصہ دوماہ سے سڑک کنارے کھدائی کر کے چھوڑ دی  جس سے اس جگہ سڑک تنگ ہونے کے باوجود اس رو ڈ کو کشادہ کر نے کی کوئی کوشش  نہ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر چترال نے تحقیقا ت کرانے کی یقین دہانی کی اور موقع پر سڑک کا خود معائنہ بھی کیا ۔

تازہ ترین