شیخوپورہ(نمائندہ جنگ) محلہ خالد روڈ میں ایک گروہ نے پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے نوجوان امجد سلیم کو تعلیم حاصل کرنے کےلئے برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ دلوانے کاجھانسہ دے کر اس سے 7لاکھ روپےہتھیانےوالوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے امجد سلیم نے ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد کی عدالت میں پٹیشن دائر کردی ہے.۔ جس پرفاضل جج نے محکمہ پولیس سے کمنٹس طلب کرلیئے ہیں۔