• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چوہدری نثار سے رینجرز کو دیے 4اختیارات پر بات ہوگی ،وزیراعلیٰ سندھ

Latest News
لاہور .....وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کو 4 معاملات میں اختیارات دئیے ہیں،چوہدری نثار علی خان کی کراچی آمد پر انہیں اختیارات پر بات ہوگی ۔

لاہور میں کورکمانڈر کراچی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک رینجرز کو کراچی میں رکھنا چاہتے ہیں،داعش اور دہشتگرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وفاق اورسندھ مل کر چلیں گے تو دہشت گردی پر بہتر طریقےسے قابو پایا جا سکتا ہے،وزیراعظم سے ملاقات میں تمام مسائل پر کھل کر بات ہوئی ،انہوں نے تمام مسائل حل کرنے کی امید دلائی ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین