• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں نادراکے 5دفاتر قائم کئے جائیں ‘مہر اسلم

سرگودھا(نامہ نگار) ضلعی جوائنٹ سیکرٹر ی پی ٹی آئی مہر محمداسلم نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیرمعمولی مشکلا ت سے لو گ پریشان ہیں۔ اس وقت سرگودہاکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر موجودہ دفتر لوگوں کی شناختی کارڈ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ناکافی ہیں ضرورت ا س امر کی ہے کہ متعلقہ حکام سرگودہامیں کم ازکم نادرا کے پانچ دفاتر قائم کریں تا کہ لوگوں کیلئے شناختی کارڈ ،ب فارم سمیت تمام کمپیو ٹرائزڈ دستاویزات کا حصول آسان ہوسکے ۔
تازہ ترین