شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) چیئر مین ضلع کونسل شیخوپورہ انجینئر رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے کہ کرکٹ ،ہاکی کی طرح ثقافتی کھیلوں ،کبڈی ،کشتی ،پہلوانی اور رسہ کشی پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے،ان کھیلوں کے مقابلے تعلیمی اداروں میں لازمی قرار دلانے کے لئے ضلع کونسل میں قرار داد لائینگے اور امید ہے کہ ہماری تقلید تمام اضلاع کی ضلع کونسلیں کرینگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونین کونسل کٹھیالہ ورکاں میں ایک نمائشی کبڈی میچ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔