شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ مال کے عملے کی غفلت کی بنا پر زمیندار ولائت خان کی املاک کے غلط ہونے والے انتقالات کو سول کورٹ نے خارج کردیاہے ۔ محکمہ مال کے عملے نے ولائت خان کے بعض ورثاء سے ملی بھگت کرکے غلط انتقالات کروائے تھے جس سے اس کے کئی وارثان اپنے حق سے محروم ہوگئے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیرحسین بٹ نے نائب تحصیلدار شیخوپورہ طلعت عزیز اورپٹواری نوید احمد کو غلط انتقالات کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کیوں نہ ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔، اس شوکاز نوٹس کاجواب 3روز میں طلب کیاگیا ہے، نائب تحصیلدار طلعت عزیز اور پٹواری نویداحمد نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔