سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) کپڑے چوراتے ہوئے تین خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں و اقع صوبیدار بازار میں کپڑے کی دکان سےتین خواتین چوروں نے سوٹ چرالئے جنہیں دکاندار نے پکڑکر تشدد کا نشانہ بنایا اور واقع کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شکیل اور عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔